ایئرکموڈور شاہ مسرور حسین کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد (این این آئی) حکومت پاکستان نے ایئر کموڈور شاہ مسرور حسین کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی اور وہ ایئر آفیسر کمانڈنگ‘ ایئر ڈیفنس کمانڈ کے طورپر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ایئر وائس مارشل شاہ مسرور حسین نے نومبر 1984ء میں پاکستان ایئرفورس کی ایئر ڈیفنس برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف ایئر ڈیفنس یونٹس اور مشن کنٹرول سنٹر کی کمانڈ کی۔آپ سیکٹر کمانڈر کے طورپر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ¿ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ¿ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ایئر کموڈور/ شاہ مسرور