پی پی کو عوامی خدمت کا اعزاز حاصل رہا، مستقبل میں بھی کرتی رہے گی: بلاول

پی پی کو عوامی خدمت کا اعزاز حاصل رہا، مستقبل میں بھی کرتی رہے گی: بلاول

اسلام آباد (اے پی پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو عوام کی خدمت کا اعزاز حاصل رہا ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسا کرتی رہے گی۔ 45ویں یوم تاسیس پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس روز ہمیں جدید ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کی تشکیل کے لئے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنے کا بھی اعادہ کرنا چاہئے جس میں ہر ایک بالخصوص غریب، مظلوم،کمزور لوگ اور اقلیتیں عزت و وقار کے ساتھ رہ سکیں۔ پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ گذشتہ 46 برس میں جمہوریت اور غریب عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے پارٹی کی جدوجہد اور کارنامے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1973ءکے آئین کی متفقہ منظوری، بے آواز طبقات کو زبان، جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی سے ملک کا دفاع اور استحکام، اقلیتوں، محنت کشوں اور خواتین کو ان کے حقوق کا ملنا پارٹی کے چند ایک کارنامے ہیں۔