میرے خلاف الزامات عدلیہ کو بدنام کرنیکی سازش تھی: ارسلان افتخار

میرے خلاف الزامات عدلیہ کو بدنام کرنیکی سازش تھی: ارسلان افتخار

اسلام آباد (وقت نیوز/ این این آئی) ارسلان افتخار نے شعیب سڈل کمشن کو تحریری بیان جمع کرا دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف الزامات عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش تھی۔ کمشن جب بھی ذاتی طور پر بیان کیلئے بلائے گا میں حاضر ہو جاﺅں گا۔ علاوہ ازیں شعیب سڈل کمشن نے ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات چھ دسمبر تک مکمل کرنے سے معذوری ظاہر کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شعیب سڈل کمشن کی تحقیقات سپریم کورٹ کی دی جانے والی ڈیڈ لائن 6 دسمبر تک مکمل نہیں ہو سکے گی۔ کمشن نے تحقیقات میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور شروع کر دیا۔