سفارتکاری سے غیر ملکی ایجنسیوں کا آپریشن روکاجاسکتا ہے:ایبٹ آباد کمشن

 اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) ایبٹ آباد کمشن نے وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایبٹ آباد کمشن نے سفارش کی ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کے آپریشن روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے دوسرے ممالک کی ایجنسیوں سے روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔سفارتکاری سے غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کا آپریشن روکاجاسکتا ہے۔ایبٹ آباد کمشن اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کی تحقیقات کر رہا ہے۔