افغانستان: طالبان کو رقوم فراہم کرنے کے الزام میں کرنسی ڈیلر گرفتار

افغانستان: طالبان کو رقوم فراہم کرنے کے الزام میں کرنسی ڈیلر گرفتار

اسلام آباد (رائٹرز) افغان اور اتحادی افواج نے طالبان کو لاکھوں ڈالر کی رقم فراہم کرنے کے الزام میں مشتبہ افغان کرنسی ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حاجی محمد قاسم جنوبی افغان صوبے ہلمند میں برسرپیکار طالبان جنگجوﺅں کو اپنے نیٹ ورک کے ذریعے رقم فراہم کرتا تھا۔ ایساف ترجمان کیپٹن ڈین اینرٹ نے حاجی قاسم خان کے اتحادی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔