چودھری نثار مہتاب عباسی، صابر شاہ کے کیپٹن صفدر سے اختلافات ختم کرانے کیلئے سرگرم

چودھری نثار مہتاب عباسی، صابر شاہ کے کیپٹن صفدر سے اختلافات ختم کرانے کیلئے سرگرم

 اسلام آباد (آئی این پی) اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے برطانیہ سے واپسی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماﺅں سردار مہتاب عباسی اور پیر صابر شاہ کے کیپٹن (ر) محمد صفدر سے اختلافات ختم کرانے کیلئے دونوں جانب رابطے شروع کر دئیے، آئندہ چند روز میں چودھری نثار کی کوششوں سے لیگی رہنماﺅں کی ملاقات کا امکان ہے۔ مہتاب عباسی نے قائد حزب اختلاف سے ملاقات کی اور کیپٹن صفدر کی طرف سے الزام تراشیوں سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار نے کیپٹن صفدر کو ٹیلی فون کر کے پارٹی میں دھڑے بندی کرنے اور سینئر رہنماﺅں کے خلاف بیان بازی پر ان کی سرزنش کی۔