پاسپورٹ اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی، اسد علی کو انٹر پول کے ذریعے بہت جلد پاکستان لایا جائے گا۔ رحمان ملک

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
پاسپورٹ اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی، اسد علی کو انٹر پول کے ذریعے بہت جلد پاکستان لایا جائے گا۔ رحمان ملک

  اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی اور تحقیقاتی ٹیم جلد لندن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسد علی کے پاسپورٹ سے متعلق معلومات منظرعام پر آچکی ہیں اسے کوانٹرپول کی مدد سے لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی پر دنیا بھر سے معلومات شیئرکرتا ہے اگراسد علی کے پاس معلومات ہیں تو شیئرکرے ورنہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔رحمان ملک نے کہا کہ نادرا کا معلومات جمع کرنے کا نظام فول پروف ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان کو چاہتے ہیں لیکن قوم پرست اوردہشت گرد بلوچستان کا امن تباہ کر رہے ہیں تاہم حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ دہشت گردوں نے حکمت عملی تبدیل کر کے سکیورٹی اہل کاروں حملے شروع کردیے ہیں کراچی میں دو رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت پر آئی جی سندھ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔