توہین عدالت کیس:ملک ریاض کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

 توہین عدالت کیس:ملک ریاض کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض کو توہین عدالت کے مقدمے میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔ جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نے موقف اختیار کیا کہ اس وقت ملک میں توہین عدالت کا نیا قانون لاگو ہو چکا ہے جس کے مطابق میرے موکل کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس اور اس پر اب تک کی کارروائی غیر موثر ہو گئی ہے اب اس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کا نیا قانون چیلنج کیا گیا ہے جس کی سماعت ہو رہی ہے اس لئے کارروائی ملتوی کی جاتی ہے۔