کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے)تنظیم مبصرین اسلامی کے سفارتی ترجمان فیصل محمد نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان خود کو بحران یمن سے دور رکھے حسن نصر اللہ کے نام ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے ان کا حالیہ بیان انتہائی نا مناسب اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
اس سے ان قوتوں کو مزید تقویت ملے گی جو مشرق وسطیٰ میں ’’ پراکسی وار‘‘ پھیلا کر مسلم دنیا کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ فیصل محمد نے علاقہ میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکی اور مغربی طاقتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی دوہرا معیار مسلم دنیا کی تباہی کی اصل وجہ ہے امریکہ ایک جانب عراق میں شیعہ ملیشیا کی مدد کررہا ہے اور دوسری جانب یمن میں شیعہ ملیشیا اور ہوتی قبائل کے خلاف مسلمان ملکوں کو صف آرا کررہا ہے ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024