بھارتی پولیس اہلکار کی پاکستانی سیاح 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے شہر پونا میں پاکستانی لڑکی سے زیادتی کی مبینہ کوشش کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا پولیس اہلکار ہے۔ مجرمانہ حملے کے ملزم پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بتایا کہ لڑکی سیاح ہے۔ لڑکی سے تاحال رابطہ نہیں ہوا شاید سامنے نہیں آنا چاہتی۔ پونے پولیس حکام سے لڑکی سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا ہے۔