بنگلہ دیش : ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 33 افراد ہلاک، 32 کو بچا لیا گیا
ڈھاکہ(اے این این+اے ایف پی)بنگلہ دیش کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی جس کے باعث 33 افراد ہلاک ہو گئے۔کشتی میں 70افراد سوار تھے، 32کو بچا لیا گیا ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غیرقانونی طور پر پناہ گزینوں کو ملائیشیا لے جانے والی ایک کشتی جس میں گنجائش سے زائد لوگ سوار تھے بنگلہ دیش کے ساحل کے پار اونچی لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی۔