مشرقی یوکرائن: سرکاری فوج اور باغیوں میں جھڑپ، 12 افراد ہلاک
کیف (اے پی پی) مشرقی یوکرائن میں سرکاری فوج اور روس نواز باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 شہری شامل ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق مشرقی یوکرینی خطے دونیتسک میں سرکاری فوج اورروس نوازباغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 7 شہری اور5 یوکرینی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ 23 یوکرینی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں اس لڑائی میں 5100 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔