گھر کے باہر سے برف نہ ہٹانے پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو جرمانہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری پر اپنے گھر کے باہر سے برف نہ ہٹانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق بوسٹن کی مقامی انتظامیہ نے رواں ہفتے ہونیوالی شدید برف باری کے بعد اپنے گھر کے سامنے کی سڑک پر سے برف نہ ہٹانے پر جان کیری پر 50 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔ جان کیری بوسٹن کے بیکن ہل مینشن میں رہائش پذیر ہیں جبکہ انکے گھر کے سامنے کی سڑک پنکنے سٹریٹ کہلاتی ہے۔ انکے ترجمان گلین جونسن کا کہنا ہے کہ کیری فوری طور پر جرمانے کی رقم ادا کریں گے۔