عراق: بم دھماکے‘ 44 افراد ہلاک‘ داعش کا 310 دیہات پر قبضہ برقرار
بغداد/ دمشق (آئی اےن پی) عراق کے دارالحکومت بغداد کی ایک مارکیٹ میں2 بم دھماکوں کے نتےجے مےں 44 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے جبکہ شام کے علاقے کوبانی مےں کرد جنگجوﺅں کی کاروائی مےں داعش کے 22 جنگجو ہلاک ہوگئے ،کوبانی کے ارد گرد350 دیہات پر داعش کا قبضہ برقرار ہے۔عالمی مےڈےا کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح بم دھماکوں کا سلسلہ باب الشرقی کے علاقے میں بکنے والے استعمال شدہ کپڑوں کے ٹھیلوں میں ایک بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دو منٹ بعد دوسرا بم دھماکہ ایک کار میں ہوا جس کا ہدف وہ لوگ تھے جو پہلے دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے جائے وقوعہ تک پہنچے تھے۔ پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ہونے والے بم حملوں میں 44افراد کی ہلاکت کے علاوہ 70 زخمی ہیںجن مےں سے بعض افراد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں مےں اضافے کا خدشہ ظاہر کےاگےا ہے ۔ عراق 2011 ء میں ملک سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد سے لے کر اب تک کے بدترین بحران کا شکار ہے۔ ملک کے ایک تہائی حصے کا کنٹرول اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوو¿ں کے ہاتھ میں ہے۔ دوسری جانب کرد جنگجووں نے داعش کے جہادیوں پر حملہ کر کے 22جہادیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کوبانی سے داعش کا قبضہ واپس لینے کے بعد کرد جنگجووں کی پہلی بڑی کارروائی ہے۔ تاہم کوبانی کے ارد گرد اب بھی سینکڑوں دیہات پر داعش کا قبضہ جاری ہے۔شام کی صورت حال کو مانیٹر کرنے والی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کے مطابق ان 22 جہادیوں میں سے داعش کے19 جہادی کوبانی کے مغرب میں پہاڑی علاقے منازا میں ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔اس موقع پر کرد ملیشیا نے ایک جنگجو کو زندہ بھی گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کردوں نے پیر کے روز اہم سرحدی قصبے کوبانی سے داعش کو ماربھگا کر قصبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔ داعش نے شام اور عراق میں سرحد کے آر پار وسیع علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔کوبانی پر قبضہ کرنے سے پہلے کرد ملیشیا نے کوبانی کے پانچ نزدیکی دیہات کو پہلے ہی قبضے میں لے لیا تھا۔ البتہ کوبانی کے ارد گرد کے تین سو پچاس دیہات پر اب بھی داعش کا کنٹرول ہے۔آبزرویٹری کے مطابق داعش نے مغربی علاقے میں ایک عام شہری کو ہلاک کر دیا ہے۔ رامی عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ کوبانی کے مضافات میں لڑائی کا خاتمہ ابھی دور نظر آتا ہے۔داعش کے قبضے کے خاتمے کے بعد کوبانی پہنچنے والے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ اس نے بھاری اسلحے سے لیس جنگجوﺅں کو دیکھا ہے، جو صحرائی علاقوں کے علاوہ بھی نظر آتے ہیں۔ حتیٰ کہ کوبانی کی گلیوں بھی موجود ہیں۔ عراق میں داعش کے حملے میں اعلی کرد کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام اور ڈاکٹر کے مطابق کرکوک کے جنوب مغرب میں آئی ایس (داعش) اور کرد جنگجوﺅں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے۔ پولیس بریگیڈئر کے مطابق داعش اور کرد جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ جمعرات اور جمعہ کی شب شروع ہوئی جو جمعہ کی صبح تک جاری رہی۔ اس جھڑپ میں بھاری اسلحے کا بھی استعمال ہوا۔ پولیس بریگیڈئر کے مطابق اس جھڑپ میں اعلیٰ کرد کمانڈر بریگیڈئر جنرل شرکوروف اور 6 دوسرے جنگجو ہلاک اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ جھڑپ کے بعد کرکوک کی صوبائی سیکورٹی کمیٹی نے جمعہ کو شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ۔