پاکستان پر امریکی میزائل حملوں کیخلاف جکارتہ میں سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

جکارتہ (آن لائن) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشین مسلمانوں نے پاکستان پر امریکی میزائل حملوں کیخلاف مظاہرہ کیا جس میں اوباما کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ حزب التحریر انڈونیشیا کے ارکان نے امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما بھی صدر بش جیسے ہیں۔