وزارت خارجہ کے اہلکار نے ہلیری کلنٹن کی بطور وزیر خارجہ تقرری کو چیلنج کر دیا

وزارت خارجہ کے اہلکار نے ہلیری کلنٹن  کی بطور وزیر خارجہ تقرری کو چیلنج کر دیا

واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار ڈیوڈ روڈآرمیل نے ہلیری کلنٹن کی بطور وزیر خارجہ تقرری کو عدالت میں چیلنج کردیاہے۔ انہوںنے موقف اختیارکیا ہے کہ امریکی آئین کے مطابق کوئی بھی سینیٹر یا نمائندہ اس مدت جس کے لیے اس کا انتخاب ہوا ہے کوئی بھی پبلک آفس رکھنے کامجاز نہیں ہے۔