مہناج القرآن انٹرنیشنل سپین بار سلونا کے اعزاز میں عشائیہ

سپین(نمائندہ خصوصی) منہاج یورپین کونسل کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بار سلونا کے اعزاز میں بار سلونا کے مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر سید ارشد شاہ، سیکرٹری جنرل علامہ اقبال اعظم، نائب صدر محمد نعیم چودھری، ناظم مصالحتی کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور سیکرٹری جنرل منہاج القرآن ناروے فیض عالم قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے محمد نواز کیانی، علامہ عبدالرشید شریفی، حافظ عبدالرزاق نقشبندی، حافظ محمد عابد نقشبندی، حاجی مظہر حسین، نوید احمد اندلسی، چودھری محمد رمضان، مرزا محمد اکرم بیگ، محمد اقبال چودھری، حاجی نذیر احمد اداسی اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے احسن جاوید اور اسلام حسین سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے قائدین نے منہاج القرآن بار سلونا کو منہاج یورپین کونسل کے شاندار انتظامات، منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو اور منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو پر مبارک باد پیش کی۔