لندن: سالہ بیٹے کو زنجیر زنی کی ترغیب دینے پر پاکستانی باپ کو ماہ قید کی سزا

لندن(آصف محمود سے) برطانیہ کی ایک عدالت نے 10 سالہ بیٹے کو زنجیر زنی کی ترغیب دینے پر اس کے پاکستانی باپ کو 6 ماہ کی قید کی معطل سزا سنائی ہے جبکہ اسے 500 پونڈ مقدمے کے اخراجات کے طور پر ادا کرنا ہونگے ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ 49 سالہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور مزمل حسین نے برمنگھم میں اپنے بیٹے کو زنجیر زندگی کی اجازت دیکر ایک بچے کے ساتھ ظالمانہ رویے کا مظاہرہ کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے اس موقع پر ملزم کے وکیل نے جج نکولس کولمین کو بتایا کہ مزمل حسین نے یہ سب کچھ حضرت امام حسینؓ کی محبت اور اپنے خدا کے لئے کیا ہے تاہم عدالت نے اس کا موقف مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے جو 2 برس تک معطل رہے گی۔