فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی چیئرپرسن کا العقیق سکول اینڈ کالج مدینہ منورہ کا دورہ

مدینہ (جاوید بٹ) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی چیئرپرسن مسز شاہینہ خان نے گزشتہ دنوں العقیق سکول ایند کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل محمد طاہر حسن اور سکول انتظامیہ اور طلباءنے ان کا شاندار استقبال کیا۔شاہینہ خان نے العقیق کو سعودی عرب کا مثالی سکول قرار دیا اس موقع پر محمود الحسن ندیم ڈائریکٹر الحاق سکول اور کالجز برائے فیڈرل بورڈ بھی ان کے ساتھ تھے۔ بعدازاں چیئرپرسن نے سکول انتظامیہ کے ساتھ روزہ رسول پر حاضری اور ملک وقوم کے لئے خصوصی دعا کی۔