غزہ پر دوبارہ حملہ کریں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ پر دوبارہ حملہ کریں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے کہا ہے کہ اگر ممکن ہوا تو غزہ پر دوبارہ حملہ کریں گے۔ حماس کو اسرائیلی فوج نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ حماس نے غزہ میں میزائل حملے نہ روکے تو جنگ بندی ختم کر دیں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یکطرفہ سیزفائر کی پاسداری نہیں کر سکتے۔