ریپبلکن پارٹی نے سیاہ فام مائیکل سٹیل کو چیئرمین منتخب کر لیا

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کی ریپبلکن پارٹی نے بھی ڈیموکریٹ پارٹی کے پہلے افریقی امریکن سیاہ فام بارک اوباما کے بطور صدر منتخب ہونے کے تین ماہ بعد ایک سیاہ فام مائیکل سٹیل کو ریپبلکن پارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔ مائیکل سٹیل کے مدمقابل 4 امیدواروں میں سابق صدر جارج بش کے منتخب کردہ سابق چیئرمین بھی شامل تھے جنہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کر لی کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ مائیکل سٹیل ایسے وقت میں ریپبلکن پارٹی کی قیادت سنبھال رہے ہیں جبکہ نومبر کے انتخابات میں ریپبلیکنز کی شکست کے بعد کانگرس کا کنٹرول بھی ڈیموکریٹ کے پاس چلا گیا ہے۔