جنوبی افریقہ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 39 رنز سے ہرا کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

جنوبی افریقہ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 39 رنز سے ہرا کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پرتھ (ریڈیو مانیٹرنگ) جنوبی افریقہ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 39 رنز سے ہرا کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ عالمی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پرتھ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اووروں میں 288 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 49 اوورز میں 249 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ ہاشم آملہ صرف 3 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 97 رنز پر آئوٹ ہو گئے۔ ڈی ویلیئرز نے 60 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے کھیل شروع کیا تو اسے محض 10 رنز پر ہی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم دبائو میں آ گئی اور سنبھل نہ پائی اور پوری ٹیم 249 رنز بنا کر پیویلین لوٹ گئی۔ مائیک ہسی نے 78 اور ہیڈن 73 رنز سکور کر سکے۔ جنوبی افریقہ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ مین آف دی میچ قرار پائے۔