امریکہ: بیروزگاری الائونس وصول کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ: بیروزگاری الائونس وصول  کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی اور حکومت سے بے روزگاری الائونس وصول کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 17 جنوری تج 47 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے روگاری کی مد میں گلیمز جمع کروا چکے ہیں جو کہ 1967ء کے بعد سب سے بدترین صورتحال ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ 59 ہزار ملازمین نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فارغ کیے جانیوالے افراد کی جانب سے جمع کرائے جانے والے گلیمز سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں نئی ملازمتوں کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔