مغربی کنارا: فلسطینی خواتین نے بچے کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی، صہیونی فوجی کی درگت
مقبوضہ بےت المقدس (آن لائن) مغربی کنارے کے وسطی شہر رملہ میں النبی صالح کے مقام پر فلسطینی بچے کو پکڑنے والے ایک اسرائیلی فوجی کو فلسطینی خواتین اور بچوں نے گھیراﺅ کے بعد اس کی خوب درگت بنائی اور بچے کی گرفتاری ناکام بنا دی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطینی شہری النبی صالح کے مقام پر یہودی توسیع پسندی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کر دیا۔ ایک فوجی نے مظاہرین میں شامل ایک کم سن بچے کو وحشیانہ طریقے سے دبوچ کر گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی تو بچے نے چیخ پکار شروع کردی۔ آواز سن کر خواتین نے چاروں طرف سے صہیونی فوجی کو پکڑ لیا۔ وحشیانہ انداز میں بچے کی گرفتاری کی کوشش کے دوران اس کا ایک بازو بھی توڑ ڈالا گیا تھا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اپنے ساتھی کو مشکل میں دیکھ کر دوسرے فوجیوں نے مداخلت کی اور بچے کو چھوڑنے کی شرط پر فلسطینی خواتین سے فوجی پر تشدد نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
صہیونی درگت