شام : داعش نے پلیما کے قدیم تھیٹر میں بیس افراد کو قتل کر دیا

شام : داعش نے پلیما کے قدیم تھیٹر میں بیس افراد کو قتل کر دیا

دمشق(اے این این) شدت پسند تنطیم دولت اسلامیہ کے جنگجوﺅں نے نے شام میں یونیسکو کا عالمی ورثہ قرار دی جانے والی جگہ پیلمائرا کے قدیم تھیٹر میں 20 افراد کو قتل کر دیا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق علاقے کے رہائشی کو بھی وہاں لایا گیا اور انھیں زبردستی زیر حراست آدمیوں کو گولیاں لگتے دکھایا گیا۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گذشتہ ہفتے قدیم شہر پر قبضہ کرنے کے بعد سے دولت اسلامیہ نے 240 افراد کو ہلاک کیا جن میں سے زیادہ تر تعداد فوجیوں کی ہے۔اس سے قبل شام کے اس تاریخی شہر پر قبضے کے چند دنوں بعد دولت اسلامیہ نے شہر کے میوزیم کو بند کر دیا تھا۔ اور دروازے پر پہرے بٹھا دیے تھے۔تاہم اس بات کا خدشہ ضرور ہے کہ داعش کے جنگجو 2,000 پرانے رومن دور کے کھنڈرات کو تباہ کر دیں گے۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے گذشتہ ماہ عراق کے قدیم شہر نمرود کو بھی تباہ کیا تھا۔پیلمائرا پر قبضے کے بعد دولت اسلامیہ نے فوجی ہوائی اڈے اور قریبی بدنامِ زمانہ جیل پر بھی قبضہ کر لیا۔ شہر میں ہلاک ہونے والے 240 افراد میں تقریبا 70 خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ جیل سے حراست میں لیے گئے 600 قیدیوں کو بھی اسی قسم کی سزا دی جا سکتی ہے۔