سوئس بنک 2018ءسے یورپی شہریوں کے اکاﺅنٹس خفیہ نہیں رکھ سکیں گے

سوئس بنک 2018ءسے یورپی شہریوں کے اکاﺅنٹس خفیہ نہیں رکھ سکیں گے

زیوریخ(آن لائن) سوئس بنکس 2018ء سے یورپی شہریوں کے بینک اکاﺅنٹس ایک معاہدے کے تحت خفیہ نہیں رکھ سکیں گے۔ جس کے بعد دہری شہریت والے پاکستانیوں کے خزانے آشکار ا ہو سکتے ہیں۔ اس معاملے پر یورپی یونین اور سوئٹزرلینڈ میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔، معاہدے کے نتیجے میں یورپی شہری سوئس اکاونٹس میں غیر قانوی رقم نہیں چھپا سکیں گے کیونکہ سوئس بینکس کسی بھی یورپی یونین ممبر ملک کی جانب سے بینک اکاونٹس کی تفصیل دینے کے پابند ہوں گے۔ یورپی کمشن کے مطابق معاہدے سے ٹیکس چوروں اور کرپٹ افراد کو ایک اور دھچکا لگے گا۔ ماہرین کے مطابق معاہدے کے تحت امکان ہے کہ ایسے پاکستانی شہریوں کی دولت کا بھی پتہ چل سکے گا جو یورپی یونین ممالک کی دہری شہریت رکھتے ہیں۔
سوئس بنک