برطانیہ: دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام، خاتون سمیت دو افراد گرفتار

برطانیہ: دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام، خاتون سمیت دو افراد گرفتار

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد گرفتار کرلئے گئے، برطانوی میڈیا کے مطابق 24سالہ نوجوان اور 24سالہ خاتون کو نیو ٹاﺅن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا خاتون اور نوجوان کی گرفتار ی کے بعد مشتبہ گھروں کی تلاشی لی جارہی ہے دونوں کو انسداد دہشت گردی یونٹ کے اہلکاروں نے حراست میں لیا، خاتون اور نوجوان آپس میں دوست بتائے جاتے ہیں۔