امریکہ: نام نہ بتانے پر پولیس کا سیاہ فام حاملہ خاتون پر تشدد، گرفتار کر لیا

امریکہ: نام نہ بتانے پر پولیس کا سیاہ فام حاملہ خاتون پر تشدد، گرفتار کر لیا

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) امریکہ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ ریاست کیلیفورنیا میں پولیس نے حاملہ خاتون کو نام نہ بتانے پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گرفتار کر لیا۔ ریاست کیلیفورنیا کے شہر بارسٹو میں ایک سکول کے باہر سیاہ فام خاتون چارلینا مشعل کوکس اپنی بیٹی کے انتظار میں کھڑی تھی، ایک پولیس اہلکار نے اس سے اسکا نام پوچھا جس پر پہلے تو مشعل نے انکار کر دیا لیکن بعد میں بتا دیا۔ اسی دوران پولیس اہلکار اور مشعل کے درمیان ہونے والی تکرار کے بعد پولیس اہلکار نے مشعل کو ہتھکڑی لگانے کیلئے سڑک پر الٹا لٹا دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مشعل چیخ کر پولیس اہلکار کو بتاتی رہی کہ وہ حاملہ ہے اسے چھوڑ دیا جائے لیکن پولیس اہلکار نے اسکی ایک نہ سنی اور اسے گرفتار کر لیا۔ انسانی حقوق کے اداروں نے حاملہ خاتون سے بدسلوکی کو افسوسناک قرار دیا ہے اور واقعے کو سیاہ فاموں کے خلاف نسل پرستی پر مبنی کہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکہ/ پولیس