افغانستان میں اغوا ہونے والے جرمن امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا

برلن (اے ایف پی) جرمنی کے وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں اپریل میں اغوا ہونے والے جرمن امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمن کارکن کو اپریل کے وسط میں اغوا کیا گیا تھا۔ اب وہ مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ کی تحویل میں اور محفوظ ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔