اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطینی نوجوان کو 14 ماہ قید کی سزا سنا دی

جنین (این این آئی) اسرائیلی فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے نوجوان کو غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی مسلط جنگ کے دوران اہلیان غزہ کےساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے الزام میں 14ماہ قید کی سزا سنا دی ۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی عدالت کی جانب سے یہ غیرقانونی اور سنگین نوعیت کی سز اغرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے نوجوان علاءالدین رشید عبدالحفیظ کو سنائی ۔ اس پرالزام ہے کہ وہ پچھلے سال غزہ کی پٹی کے شہریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی ریلیوں میں شرکت کرتا رہا ہے۔انسانی حقوق تنظیموں نے فلسطینی نوجوان کو سنائی گئی سزا کو عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کےساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی شہری کو محض اس جرم میں سزا دینا کہ اس نے مظلوموں کےساتھ یکجہتی کےلئے ریلیاں نکالی تھیں نہایت پست اور گھٹیا سوچ کا مظہر ہے۔
سزا