آسٹریلوی پولیس نے 12 خواتین کی داعش میں شمولیت کی کوشش ناکام بنا دی

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلیا کی پولیس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کم از کم 12 خواتین نے داعش یعنی دولت اسلامیہ میں شرکت کرنے کی کوشش کی ہے۔ آئی ایس میں شرکت کرنے والوں میں زیادہ نوجوان ہیں جو کہ سوشل میڈیا کے باعث داعش کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے 100 سے زائد شہری داعش کے ساتھ تعاون کرنے کے سلسلہ میں آسٹریلیا سے شام اور عراق روانہ ہوئے۔
 جبکہ کم از کم 30 آسٹریلوی شہری سمندر پار ممالک میں داعش کے ہمراہ مل کر لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے جنگجوﺅں کیلئے بڑھتے ہوئے ہمدردانہ جذبات بارے متنبہ کرتے ہوئے اس بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔