آسام: سر قلم کر کے 5 سالہ بچہ بھینٹ چڑھا دیا، مقامی افراد نے ہندو جوگی بھی قتل کر دیا

آسام: سر قلم کر کے 5 سالہ بچہ بھینٹ چڑھا دیا، مقامی افراد نے ہندو جوگی بھی قتل کر دیا

گواہٹی (اے ایف پی) بھارتی ریاست آسام کے ضلع سونت پور میں ایک مشتبہ ہندو جوگی نے مخفی طاقتوں کے حصول کیلئے ایک پانچ سالہ بچے کا سر قلم کر کے اسے ہندو دیوی کالی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ مشتعل گا¶ں والوں نے اس پجاری کو مار مار کر ہلاک کر دیا۔ سناتن باگ کے والد نے بتایا کہ جادوگر نانو مردھا اسکے بیٹے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور ایک گھر کے اندر ایک عارضی مندر کے سامنے اسکا سر قلم کر دیا۔ والد سجن باغ نے کہا کہ پجاری اسکے بیٹے کو چاکلیٹ کا لالچ دے کر لے گیا تھا۔ سناتن باگ کی نعش خون میں پڑی ملی جس پر مقامی افراد نے مشتعل ہو کر نانو مردھا کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی تحقیق کی جا رہی ہے۔
آسام