قندھار میں امریکی محافظوں کی فائرنگ ‘ صوبائی پولیس سربراہ سمیت 10 ہلاک

قندھار (اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ قندھار میں پولیس اور امریکی محافظوں کے مابین جھڑپ میں صوبائی پولیس کے سربراہ سمیت 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ جھڑپ میں محکمہ پولیس کے سربراہ مطیع اللہ ا اور کرائم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے علاوہ 8 اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ۔ کہا جا رہا ہے یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب افغانستان میں تعینات خصوصی امریکی فوج کے افغان اہلکاروں نے پراسیکیوٹر کے دفتر سے اپنے ساتھی افغان قیدی کو نکالنے کی کوشش کی۔ قندھار شہر میں اس واقعے کے بعد صورتحال تاحال کشیدہ ہے اور کاروباری مراکز بند ہو گئے ہیں۔ صوبہ ہلمند میں کلین اپ آپریشن میں پانچ طالبان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کے خلاف صوبے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔