ڈیووس: کرزئی حکومت کی افغانستان میں مزید امریکی فوج بھیجنے کی حمایت

ڈیووس (اے ایف پی) افغان حکومت نے مزید فوجی افغانستان بھیجنے کے امریکی منصوبے کی حمایت کر دی۔ افغان وزیر دفاع محمد رحیم وردک نے ڈیووس فورم کے ایک پینل کو بتایا کہ افغان حکومت مزید افواج افغانستان بھیجنے کے امریکی منصوبے کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افغان فورسز سکیورٹی کی صورتحال پر قابو نہیں پا لیتیں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اتحادی افواج ان کی مدد کر سکتی ہیں۔ افغان وزیر دفاع وزیر دفاع محمد رحیم وردک نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی کی ذمے داری افغان فورسز کی ہے اور وہ دہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت لے چکی ہے۔ امریکہ افغانستان میں نئی حکمت عملی کے تحت رواں سال تیس ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حمایت