پاکستان کا استحکام پورے خطے کے مفاد کیلئے بہتر ہے: ترکی

ڈیووس (اے پی پی) ترکی نے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام پورے خطے کے مفاد کیلئے بہتر ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو ڈیووس مین اقتصادی فورم کے دوران ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ علی بیکان نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام سے افغانستان اور اس سے ملحقہ ممالک بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ خطے کی سلامتی میں ترکی بھی اہم کردار اد اکرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ اسے کسی ایک خطے کا مسئلہ قرار دے کر یلغار نہیں کی جا سکتی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ دولت اور عسکری قوت سے نہیں جیتی جا سکتی۔ اس کیلئے ملکوں کے درمیان مفاہمت کی فضاء کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا استحکام پورے خطے کے مفاد میں ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار رکنے کیلئے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔