پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں: نیٹو

برسلز (آن لائن) نیٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ سیکرٹری جنرل جاپ ڈی ہوپ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیٹو کا سیکرٹری جنرل دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ نیٹو ترجمان جیمز اہاتھورائی نے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے انہوں نے دونوں ممالک کے دورے کئے۔ ان کا کہناتھا کہ نیٹو اور پاکستان میں سیاسی تعلقات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہے۔
نیٹو