فلسطینیوں کے حوالے سے اسرائیلی صدر کے قابل اعتراض ریمارکس‘ اردگان ڈائس چھوڑ کر چلے گئے‘ آئندہ ڈیووس نہ آنے کا اعلان

ڈیووس (ریڈیو مانیٹرنگ) ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کے بارے میں بحث کے دوران اسرائیلی صدر کے غزہ جنگ کے حوالے سے قابل اعتراض ریمارکس پر احتجاج کرتے ہوئے ترک وزیراعظم طیب اردگان ڈائس چھوڑ کر چلے گئے‘ ذرائع کے مطابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے حماس اور فلسطینیوں کو جارح قرار دیا تھا‘ ترک وزیراعظم کو پینل بحث کے میزبان نے وقت کی کمی کا بہانہ بنا کر خطاب سے روکنے کی کوشش بھی کی تھی‘ ترک وزیراعظم نے کہا کہ وہ آئندہ کبھی ڈیووس نہیں آئیں گے۔اردگان نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بربریت کا مظاہرہ کیا اور بہت سے لوگوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی صدر نے اپنی جارحیت کا عجیب و غریب انداز میں دفاع کیا اور لوگوں نے اس پر ان کی مذمت کرنے کی بجائے تالیاں بجائیں۔ پیریز نے یہ موقف بھی اختیار کیا تھا کہ ہم پر ہزاروں راکٹ برسائے گئے اس لئے غزہ پر حملہ کیا اور غزہ کا مسئلہ اسرائیل نہیں حماس ہے۔
اردگان