غزہ میں ترک فوج بھیجنے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے: ترک وزیر خارجہ

انقرہ (ثنائ نیور) ترکی کے وزیر خارجہ علی باباجان نے کہا ہے کہ غزہ میں ترک فوج بھیجنے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ علی بابا جان نے کہا کہ غزہ میں ترک فوج بھیجنا ایک حساس معاملہ ہے جس کا مکمل جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر فوری فیصلہ دینا مناسب نہٰں تاہم ترکی فائربندی کا جائزہ لینے کی درخواست پر سویلین ٹیم غزہ بھیج سکتا ہے۔ علی بابا جان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ترکی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترکی نے اسرائیلی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا جو ایک قدرتی امر ہے۔