امریکی فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ فوج میں خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور گذشتہ برس 128 فوجیوں نے خودکشی کی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پندرہ مشتبہ کیسز کی تحقیقات جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے و الوں کی اکثریت عراق سمیت دیگر جنگی محاذوں سے واپس آنے والے فوجیوں کی ہے۔ 2007ء میں 115 امریکی فوجیوں نے خودکشی کی تھی جو 1980ء کے بعد سال میں خودکشی کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد ہے‘ امریکی فوج خودکشی سے بچاؤ کے پروگرام کے غیر مؤثر ہونے کے بارے میں بھی تحقیقات کر رہی ہے‘ امریکی فوج کے مطابق خودکشی کی وجہ ذہنی و مالی دباؤ‘ تعلقات اور رویے جیسے مسائل ہیں۔
امریکی فوج / خودکشی