صدارت کے 100 دن پورے ہونے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نےپنسلوینیا میں جشن منایا تو ان کی پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں احتجاج کیا گیا .وائٹ ہاوس میں ہونےوالا عشائیہ بھی میزبان ڈونلڈٹرمپ کے بغیر جاری رہا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے 100روز مکمل ہونے پر پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کیا ، جس کے دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے انتخابی وعدوں کا تذکرہ کیا اور حسب سابق میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹرمپ کی صدارت کے سودن مکمل ہونے پر جہاں ان کے حامیوں نے جشن منایا، وہیں تاجر تنظیموں،جنگ مخالف گروپوں، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق گروپس سمیت ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔کیپٹل ہل سے وائٹ ہاوس تک مارچ کرنےوالے مظاہرین نے ٹرمپ پالیسیز کی سخت مذمت کی،امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار کے سو دن پورے ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرے میں زیادہ تر ماحولیات کے تحفظ سے متعلق گروپ شامل تھے جبکہ کئی تاجر تنظیموں ، جنگ مخالف گروپوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کوماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی سے منسلک مسائل کی ذرا بھی پروا نہیں ہے۔ناراضگی تھی یا سخت سوالات کا خوف، صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاوس میں صحافیوں کے اعزاز میں ہونےوالے عشائیے کا بائیکاٹ کیا جسے شرکاءکی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024