سعودی سفارت خانے کے حملہ آور الیکشن مہم میں پیش پیش‘ صدارتی امیدواروں میں گرم گرم مباحثہ
تہران(آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی سفارت خانے پر یلغار کرنے والے بلوائی تہران کیموجودہ میئر اور بنیاد پرست حلقوں کے حمایت یافتہ محمد باقر قالیباف کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ سفارت خانے پر حملہ کرنے والے ملزم حسن کرد میھن کو قالیباف کا مقرب خیال کیا جاتا ہے۔