بغداد میں داعش کا خود کش دھماکہ‘ 4 پولیس اہلکارہلاک‘ 5 زخمی
بغداد (آن لائن) عراق کے دار الحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ عر ب میڈیا کے مطابق دھماکہ بغداد کے مشہور سیاحتی مرکز شارع ابو نواس میں ہوا ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ اور بغداد آپریشنز کمانڈ کے ترجمان سعد مان نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں، جبکہ زخمیوں کے بارے میں معلومات دینے سے انہوں نے گریز کیا ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تقریباً 5 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے بغداد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔