ترکی میں معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا بلاک
استنبول (اے ایف پی) انٹرنیٹ مانیٹرنگ گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حکام نے اپنے ملک میں معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر پابندی عائد کردی ہے‘ تاہم پابندی کی اصل وجہ میڈیا نے یہ بتائی دہشت گردی کو فروغ دینے کا مواد ہٹایا نہیں گیا اور ترکی پر الزام لگایا کہ وہ مختلف دہشت گرد گروپوں سے تعاون کر رہا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی صبح ترکی میں انٹرنیٹ صارفین کو وکی پیڈیا کے کسی بھی صفحہ تک رسائی نہیں مل رہی تھی۔ مانیٹرنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ ترک حکام کی جانب سے انتظامی حکم آنے کے بعد وکی پیڈیا کو بلاک کیا گیا۔