برطانیہ میں جوہری پاور پلانٹ دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی منصوبہ
لندن (بی بی سی) برطانیہ میں ایک جوہری پاور پلانٹ اس وقت کرہ ارض پر مہنگی ترین چیز ہوگی۔ یہ دعویٰ سمرسیٹ میں تجویز کردہ ہنکلی پوائنٹ کے بارے میں کیا جا رہا ہے تاہم کیا کسی اور عمارت کی تعمیر پر کبھی اتنا زیادہ خرچ آیا ہے؟ فلاحی ادارے گرین پیس نے گذشتہ ماہ اس منصوبے کے خلاف ایک مہم پٹیشن میں کہا کہ ’ہنکلی سی اس زمین پر سب سے مہنگی چیز بننے جا رہا ہے۔