اوڑی میں 10 در اندازوں کو ہلاک کیا نہ بیان جاری ہوا: بھارتی فوج کی تردید
نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی میڈیا کا بڑا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی فوج نے اوڑی سیکٹر میں دس حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی۔ ناردرن کمانڈ آفیسر کے مطابق اوڑی سیکٹر میں 10 در اندازوں کو ہلاک کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا۔ بھارتی فوج کا کہنا تھا 10 حملہ آوروں کے مارے جانے کی بے بنیاد خبر میڈیا نے خود بنائی تھی۔
بھارتی فوج