مقدونیہ کی سرحد پر تارکین وطن اور پولیس میں جھڑپیں‘ایک نے ٹرین پر چڑھ کر بجلی کے تار پکڑ لئے
لندن (بی بی سی) مقدونیہ کی جانب سے یونان کے ساتھ متصل سرحد پر باڑ لگائی جا رہی ہے ۔ ایک ویڈیو میں تارکین وطن اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہو جاتی ہیں۔د 250 کے قریب افراد نے پولیس پر پتھر پھینکے۔ مقدونیہ میں داخلے کی اجازت نہ ملنے والے ایک شخص نے ٹرین پر چڑھ کر بجلی کے تاروں کو چھوا‘ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔جمعرات کو یونان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے سینکڑوں افراد کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔