’’علاقے میں امن بحال ہو گا‘‘ سعودیہ، قطر، کویت اور دیگر ریاستوں نے ایرانی ایٹمی معاہدے کو خوش آئند قرار دیدیا

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت ،بحرین ،قطر،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات نے امریکہ اورایران کے درمیان جوہری معاہدے کو خوش آئندقراردے دیااورخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس تاریخی معاہدے سے خلیج زیادہ مستحکم ہوجائیگااور علاقہ میں امن بھی بحال ہوجائے گا،سرمایہ کارکویت سمیت خلیجی ممالک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں گے لیکن اس معاہدے سے تیل کی قیمتیں متاثرہ ہوں گی ۔