کابل: گھر پر امریکی بمباری، بچہ جاں بحق،2 خواتین زخمی، کرزئی کی مذمت

کابل (رائیٹرز) امریکی فضائیہ نے افغان صوبہ ہلمند میں ایک مکان پر حملہ کیا جس میں بچہ جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے مکان پر امریکی فضائیہ کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ افغان صدر حامد کرزائی کے ترجمان ایمل فیضی نے کہا کہ لگتا ہے امریکی فورسز کو لویہ جرگہ کے فیصلوں اور افغان شہریوں کی زندگی کی کوئی  قدر نہیں اور افغان صدر حامد کرزئی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔