پاکستان افغانستان تجارت بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں:محمد صادق

کابل(ثناء نیوز) افغانستان میں پاکستان کے سفیر محمد صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اپنی دوطرفہ تجارت کو ڈھائی ارب ڈالر کی موجودہ سطح سے پانچ ارب ڈالر سطح تک لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بات پاک افغان تجارتی میلے 2013 ء  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی  ۔میلے کا اہتمام راولپنڈی کے ایوان صنعت تجارت اور پاکستان افغانستان مشترکہ ایوان صنعت وتجارت نے ملکر کیا تھا ۔افغانستان کے نائب وزیر تجارت ڈاکٹر صدرالدین سحر نے دونوں ملکوں تاجربرادری کی جانب سے مشترکہ منصوبوں شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے اور اسے وسعت دی جائے سکے ۔