پاکستان، چین دوستی کیلئے دفاعی تعاون ناگزیر ہے: مسعود خان

پاکستان، چین دوستی کیلئے دفاعی تعاون ناگزیر ہے: مسعود خان

بیجنگ (آن لائن) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ دفاعی شعبے  میں تعاون دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے لئے ناگزیر ہے۔ وہ پاک بحریہ کے دو جہازوں کے شنگھائی کے دورہ خیر سگالی کے موقع پرایک استقبالیئے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کی بحریہ بحرہند میں قزاقی کے خلاف تعاون کررہی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون بھی بڑھایا جارہاہے۔  دفاع سمیت مختلف شعبوں میں بھر پور تعا ون مو جو د ہے جس کو مزید فرو غ دیا جا ئے گا  دونوں ممالک نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسر ے کا بھر پور ساتھ دیا۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستا ن کی قربانیوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ عا لمی برادری کو اس سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانی چاہیے۔